رسائی کے لنکس

بھارت میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 18 ہلاک


بھارت میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 18 ہلاک

بھارت میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 18 ہلاک

بھارت میں ایک مسافر کشتی دریا برد ہونے کے بعد حکام اس حادثے میں بچ جانے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں جب کہ اب تک کم از کم 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ہفتے کو مغربی بنگال میں پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں لگ بھگ 40 افراد کو بچایا جا چکا ہے لیکن درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 60 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی لیکن اس میں ایک سو سے زائد افراد سوار تھے۔ مسافروں میں بیشتر مسلمان تھے جو کاکدوِپ قصبے میں منعقد ہونے والے ایک مذہبی تہوار میں شرکت کرنے کے بعد اپنے علاقوں کی طرف واپس آ رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG