رسائی کے لنکس

سوناکشی نے قیمت بڑھادی، کترینا اور پریانکا کا فلموں سے فرار


سوناکشی نے قیمت بڑھادی، کترینا اور پریانکا کا فلموں سے فرار
سوناکشی نے قیمت بڑھادی، کترینا اور پریانکا کا فلموں سے فرار

سوناکشی نے اپنی آنے والی فلموں کے پروڈیوسرز میں سے ایک فلم کے 91لاکھ روپے لئے ہیں جبکہ انہیں دودیگر پروڈیوسرز نے ایک ایک کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔

سوناکشی سنہاکی سلمان خان کے ساتھ فلم 'دبنگ' کیا ریلیزہوئی ، سوناکشی کے آگے پروڈیوسرز اور ڈایکٹرز کی لائنیں لگ گئی ہیں۔ 'دبنگ 'سن 2010ء کی دوسری کامیاب فلم ہے اور بزنس کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ تھری ایٹس کے بعد سب سے زیادہ پیسہ اسی فلم نے کمایا ہے ۔

اگر چہ سوناکشی کے پوری فلم میں مشکل سے آٹھ یا دس ڈائیلاگ ہی ہوں گے مگر ۔۔شایدفلم کا یہ گیت"تیرے مست مست دو نین۔۔۔میرے دل کا لے گئے چین۔۔۔" سوناکشی پر پورااترتے ہیں،وہ 'ڈائیلاگ' کا کام بھی 'نینوں' سے لے بیٹھیں اور وہ فلم کے ساتھ خود بھی ہٹ ،سپرہٹ ہوگئیں۔

سوناکشی کی دن رات کی کامیابی نے کترینا کیف کی نیندیں ا ڑادی ہیں۔ آنے والی فلموں میں وہ اکشے کمار، اجے دیوگن اور سیف علی خان جیسے کامیاب ہیروٴز کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم 'جوکر 'میں انہیں اکشے کمار کے مقابل سائن کیا گیا ہے۔ اجے دیوگن کی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم کی ہیروٴئن بھی یہی ہوں گی ، سلمان خان فلم 'کک'میں ان کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گے جبکہ' ریس ٹو 'میں سیف علی خان ان کے ہیرو بنائے گئے ہیں۔

سوناکشی نے اس کامیابی کو کیش کراتے ہوئے اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے ۔ اب ان کا معاوضہ تقریباً ایک کروڑ ہوگیا ہے۔ دپیکا پڈکون، سونم کپور ، کنگنا رانوٹ اور دوسری ہیروٴئنز کے معاوضے بھی اتنے ہی ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوناکشی نے اپنی آنے والی فلموں کے پروڈیوسرز میں سے ایک فلم کے 91لاکھ روپے لئے ہیں جبکہ انہیں دودیگر پروڈیوسرز نے ایک ایک کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔

سوناکشی کے برعکس کترینا کیف اب فلموں سے دور بھاگ رہی ہیں۔ آنے والے سال کے لئے کترینا کو تین فلموں کی آفر ہوئی تھی اور ان میں سے ایک فلم کا معاوضہ تین کروڑ ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو ٹھکرادیا۔

اس سال ان کی دوفلموں 'تیس مار خان' راج نیتی 'نے خوب نام کمایا اس کے باوجود کترینا نے مزید فلمیں لینے سے انکار کردیا ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ اب کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جلد جلد اپنی فلمیں مکمل کرانا چاہتی ہیں۔ کترینا باقاعدہ چھٹیوں کا پلان کرکے بیٹھی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ممبئی میں ہی مقام ہیں جبکہ ان کی فیملی بیرون ملک مقیم ہے۔ وہ نیا سال بھی اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ نیویارک میں گزاریں گی۔ ان کی والدہ سوسانا میری ٹرکوٹ مدراس کے قریبی علاقے مدورائے میں ہیں جبکہ ان کی بہن ایزابیل کسی تیسر ملک سے بھارت پہنچ رہی ہیں ۔

ادھر پریانکا چوپڑا بھی ان دنوں فیملی کو پیسے پر ترجیح دے رہی ہیں ۔ انہیں دس منٹ کی پرفارمنس کے لئے تین کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی۔

XS
SM
MD
LG