رسائی کے لنکس

بھارت: مسافر ٹرین میں نصب طاقت ور بم ناکارہ بنا دیا گیا


بھارت: مسافر ٹرین میں نصب طاقت ور بم ناکارہ بنا دیا گیا
بھارت: مسافر ٹرین میں نصب طاقت ور بم ناکارہ بنا دیا گیا

مشرقی بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک مسافر ٹرین میں نصب طاقت ور بم کو ناکارہ بنادیا ہے۔ ٹرین پرتقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

آسام میں پولیس کے سینئیر عہدے داروں کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کو گواہتی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے پہنچنے سے قبل معمول کی جانچ پڑتال کے دوران ایک لاوارث بیگ ملا ، جوچھوٹا ہونے کے باوجود خاصا وزنی تھا۔ جب بیگ کو کھولا گیا تو پتا چلا کہ اس میں بڑی مہارت سے ایک بم چھیاپا گیاتھا۔

حکام کا کہنا ہے اس طاقت ور دھماکہ خیر مواد کا وزن تقریباً پانچ کلوگرام تھا اور اس کے ساتھ ایک گھڑی نصب تھی۔

عہدے داروں نے بم ناکارہ بنانے والے عملے کی آمد سے قبل ٹرین کو مسافروں سے خالی کروالیا۔

کسی نے فوری طورپر جمعے کہ نصب کیے جانے والے بم کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم عہدے داروں کاکہناہے کہ انہیں شبہ ہے کہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے مخالف ایک مقامی عسکریت پسند گروپ اس واقعہ میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG