رسائی کے لنکس

یہ حادثہ بدھ کو رات دیر گئے ممبئی میں پیش آیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پل کے تعمیراتی منصوبے سے وابستہ افراد تھے۔

بھارت میں حکام نے بتایا کہ ممبئی میں ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر پل گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بدھ کو رات دیر گئے پیش آیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پل کے تعمیراتی منصوبے سے وابستہ افراد تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارت میں ناقص تعمیرات کو ایسے حادثات کی وجہ بتایا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG