رسائی کے لنکس

دہلی میں عمارت منہدم ، ہلاکتوں کی تعداد 64


دہلی میں عمارت منہدم ، ہلاکتوں کی تعداد 64

دہلی میں عمارت منہدم ، ہلاکتوں کی تعداد 64

بھارتی عہدیداروں نے کہا ہے کہ نئی دہلی کے گنجان آباد علاقے للیتا پارک میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت مہندم ہونے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے جب کہ لگ بھگ 80 افراد زخمی ہیں۔

پیر کی رات گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور اس تلے دبی ہوئی لاشوں کو نکالنے کا کام رات بھر جاری رہا۔

حکام کے مطابق اب بھی بہت سے لوگ ملبے کے ڈھیر تلے دبے ہوئے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کو مقامی رہائشیوں نے دستی اوزاروں کو استعمال میں لاتے ہوئے منہدم ہونے والے عمارت کے ملبے سے نکالا۔

دہلی میں حکام نے کہا ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ فوری طور پر بتانا ممکن نہیں لیکن بعض عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کئی دہائی پرانی یہ عمارت گذشتہ سالوں کے دوران مون سون بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی ۔

XS
SM
MD
LG