رسائی کے لنکس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈیزل کی لیکیج کے باعث پیش آیا جس سے بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بدھ کی صبح ایک بس میں آگ لگنے سے چھ افراد جھلس کر ہلاک جب کہ بارہ زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈیزل کی لیکیج کے باعث پیش آیا جس سے بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

زخمیوں کو فوری طور پر کرناٹک کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں تقریباً 29 مسافر سوار تھے جن میں سے 11 افراد نے بس کی کھڑکیاں توڑ کر اپنی جان بچائی۔

بھارت میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ان حادثات کی وجوہات ڈرائیوروں کی لاپرواہی، خراب سڑکیں اور ایسی خستہ حال گاڑیاں بتائی جاتی ہیں جن کی ضروری دیکھ بھال نہیں کی جاتی۔
XS
SM
MD
LG