رسائی کے لنکس

بھارت: بس دریا میں گرنے سے 20 افراد ہلاک


بھارت کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک بس دریا میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

یہ حادثہ منگل کو پیش آیا تھا۔ امدادی کارکنوں نے امدادی کارروائیاں بدھ کو جب دوبارہ شروع کیں تو اُنھیں تین مزید افراد کی لاشیں ملیں۔

حکام کے مطابق ہندو یاتریوں سے بھری ایک بس ریاست اتراکھنڈ میں ایک دریا میں گر گئی، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ 19 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑا، چھ زخمی اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ چار افراد لاپتہ ہیں۔

رات کی تاریکی کے سبب منگل کی شب امدادی کارروائیوں روک دی گئی تھیں اور بدھ کی صبح تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریاست اتراکھنڈ ایک معروف سیاستی مقام ہے اور خاص طور پر موسم گرما میں بڑی تعداد میں لوگ اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ جب کہ اتراکھنڈ میں واقعہ تاریخی مندروں کے سبب بڑی تعداد میں یاتری بھی وہاں جاتے ہیں۔

بھارت میں سڑکوں پر پیش آنے والے ٹریفک حادثہ میں ہر سال 1,10,000 سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی ایک بڑی خستہ حال سڑکیں اور پرانی گاڑیوں کے علاوہ غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG