رسائی کے لنکس

ہائی جیکنگ تفتیش: بھارت اپنا وفد چلی بھیجے گا


ہائی جیکنگ تفتیش: بھارت اپنا وفد چلی بھیجے گا
ہائی جیکنگ تفتیش: بھارت اپنا وفد چلی بھیجے گا

بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دے رہا ہے جو چلی جا کر اِس بات کی تصدیق کرے گی آیا وہاں حراست میں لیا جانے والا شخص 1999ء میں بھارتی مسافر طیارے کی ہائی جیکنگ سازش کا کلیدی سرغنہ تو نہیں۔

بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ چلی کی حکومت نے بھارتی حکومت کو اطلاع دی ہے کہ اِس شخص کی شکل اُس فرد سے مشابہت رکھتی ہے جس پر ہائیجیکنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

24 دسمبر 1999ء کو پانچ افراد نے نیپال سے ایک بھارتی مسافر طیارے کو اغوا کر لیا تھاجسے وہ جنوبی افغانستان لے گئے، جس میں 170 مسافر سوار تھے۔

یہ بحران اُس وقت ختم ہوا جب حکومتِ بھارت نےمسافروں کی رہائی کے بدلے ملک میں قید تین شدت پسندوں کو رہا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG