رسائی کے لنکس

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعات پر مذاکرات


وزیرِ اعظم نریندر مودی کے گزشتہ برس اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحد ’لائن آف ایکچؤل کنٹرول‘ پر یہ پہلے مذاکرات ہیں۔

پیر کو دہلی میں بھارت اور چین کے درمیان دیرینہ علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کے 18 ویں دور کا آغاز ہوا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی کے گزشتہ برس اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحد ’لائن آف ایکچؤل کنٹرول‘ پر یہ پہلے مذاکرات ہیں۔

علاقائی تنازعات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کی وجہ رہے ہیں۔

ہمالیہ پہاڑوں میں سے گزرتے دور دراز علاقوں میں واقع 4,000 کلومیٹر لمبی متنازع سرحد ’لائن آف ایکچؤل کنٹرول’ پر اکثر دراندازی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

چین کا مشرقی ہمالیہ میں واقع 90,000 مربع کلومیٹر زمین پر ملکیت کا دعویٰ ہے جس سے بھارت اختلاف کرتا ہے۔ اس زمین کا ایک بڑا حصہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں شامل ہے۔

گزشتہ برس بھارت اور چین نے علاقے میں دونوں افواج کے مابین دو ہفتوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کو سفارتی کوششوں کے ذریعے کم کیا گیا تھا۔

سرحدی تنازعات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیاں 1962 میں ایک جنگ بھی ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG