رسائی کے لنکس

چین کے وزیراعظم کی بھارت آمد

چین کے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر بھارت میں
چین کے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر بھارت میں

مسٹر لی اور بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کے درمیان بات چیت میں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیر التوا سرحدی تنازع کے حل کی راہ تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو بھارت پہنچے ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں میں سب سے پہلے بھارت کے انتخاب سے بیجنگ کے نزدیک دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کا پتا چلتا ہے۔

رواں سال وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد لی کی چیانگ کا یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔

مسٹر لی اور بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کے درمیان بات چیت میں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیر التوا سرحدی تنازع کے حل کی راہ تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چین کے رہنما کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب چند ہی روز قبل دونوں ملکوں کے درمیان ہمالیہ میں سرحدی تنازع کے باعث کشیدہ حالات میں بہتری آئی ہے۔ بھارت نے یہ الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا تھا کہ چین نے لداخ کے علاقے میں مداخلت کی تھی۔
XS
SM
MD
LG