رسائی کے لنکس

چین کےمقابلہ میں بھارت کا متنازعہ سرحد کے ساتھ سڑکوں اور ریلوے لائن جال بچھانےکا ارادہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارلیمان کو پیش کی جانے والی وزارتِ دفاع کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسام کی شمال مشرقی ریاست کوارونچل پردیش کی ہمسایہ ریاست سے ملانے کے لیے تین ریل لائنیں بچھانے کی تجویز پر عمل درآمد ہوگا، جس علاقے کو چین ’ جنوبی تبت‘ کہتا ہے اور اِس مکمل خطے پر دعویدار ہے

بھارت نے کہا ہے کہ متنازعہ سرحد کے ساتھ چین کی طرف سے جو زیریں ڈھانچہ تعمیر کیا گیا ہے اُس کا مقابلہ کرتے ہوئے بھارت نئی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کا جال بچھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پارلیمان کو پیش کی جانے والی وزارتِ دفاع کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسام کی شمال مشرقی ریاست کوارونچل پردیش کی ہمسایہ ریاست سے ملانے کے لیے تین ریل لائنیں بچھانے کی تجویز پر عمل درآمد ہوگا، جس علاقے کو چین ’ جنوبی تبت‘ کہتا ہے اور اِس مکمل خطے پر دعویدار ہے۔

سرحد کے ساتھ ساتھ درجنوں نئی سڑکیں بھی تعمیر ہوں گی۔

بھارتی دفاعی عہدے داروں نے جمعے کو بتایا کہ جغرافیائی خصوصیات کے باعث چین کی طرف سے بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے کا کام آسان ہے، خصوصی طور پر تبت کی سطح مرتفح کے لحاظ سے جب کہ بھارتی سرحد کی زمین بہت ہی دشوار گزار نوعیت کی ہے۔

بھارت نے سرحد ی علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جو کہ پچھلے عشرے میں نسبتاً پُرامن علاقہ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG