رسائی کے لنکس

مغربی ساحل پرتیل کا اخراج تقریباً بند: بھارتی کوسٹ گارڈ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کےمغربی ساحل سے آٹھ کلومیٹر دور تیل اُس وقت بہنا شروع ہوا جب ہفتے کوپانامہ میں رجسٹردو سمندری جہاز آپس میں ٹکرائے

ساحلِ سمندرسے متعلق بھارتی محافظوں نے بتایا ہے کہ ممبئی کے ساحل سےدور تباہ شدہ مال بردارسمندری جہاز سے تیل رسنا تقریباً بند ہوگیا ہے۔

بھارت کے مغربی ساحل سے آٹھ کلومیٹر دور تیل اُس وقت بہنا شروع ہوا جب ہفتے کو پانامہ میں رجسٹردو سمندری جہاز آپس میں ٹکرائے۔ تب سے، تیل کے رساؤ پر قابو پانے کے لیے کوسٹ گارڈوں نے کام جاری رکھا۔ عملے کے سبھی ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔

عہدے داروں نے بتایا ہےکہ دونوں بحری جہازوں میں سےایک جس کا نام ایم ایس سی‘چِترا’ ہے اُس میں ڈیزل اورلبریکینٹ آئل بھرا ہوا تھا۔ تباہ ہونے والے جہاز میں سےسینکڑوں ڈبےسمندر میں گِر پڑے جنھیں اکٹھا کیا جارہا ہے۔

حادثے کےبعد ممبئی کے جواہر لعل نہرو پورٹ کو بندکر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان منوہر نمبیار نے پیر کو بتایا کہ تیل کے بہاؤ کو قابو میں لانے کے لیے عملہ کیمیکل کا اسپرے کر رہا ہے۔

نمبیار نے کہا کہ عہدے دار اِس بات سے خائف ہیں کہ اُٹھنے والی لہروں اورطوفانی صورتِ حال کے باعث تیل کی تہہ ساحل کے قریب تک پھیل جائے گی۔

بھارتی عہدے داروں نے ماہی گیروں سے کہاہے کہ وہ حکمِ ثانی تک مچھلی کے شکار سےاحتراز برتیں۔

XS
SM
MD
LG