رسائی کے لنکس

نئی دہلی: نوجوان نے شرد پوار کوتھپڑ مارا


نئی دہلی: نوجوان نے شرد پوار کوتھپڑ مارا
نئی دہلی: نوجوان نے شرد پوار کوتھپڑ مارا

جمعرات کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد ایک سکھ نوجوان نے مرکزی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے گال پر چانٹا رسید کردیا۔ وہ مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف نعرے لگا رہا تھا اور سیاستدانوں کو مغلظات سنا رہا تھا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اُس نے اپنے بیلٹ سے کرپان نکال لیا اور باآواز بلند چیخنے لگا کہ وہ سیاستدانوں کو مار دیگا۔

سکیورٹی جوانوں نے فوری طور پر اُس پر قابو پالیا۔ بعد میں، اُس نے بتایا کہ اُس کا نام ہروندر سنگھ ہے اور وہ دہلی کے روہنی علاقے کا رہنے والا ہے۔

چند روز قبل اُس نے ایک سابق مرکزی وزیر اور بدعنوانی کے ایک معاملے میں سزا یافتہ سکھرام کو بھی چانٹا مارا تھا۔ شرد پوار نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

بعد میں،مرکزی وزیر نے کہا کہ اُنھوں نے اُس شخص کو بھی صحافی سمجھا تھا اور یہ کہ عوامی زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے۔

سرِ دست پولیس نے اُس شخص کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں نے اِس حرکت کی مذمت کی ہے۔ لیکن، بڑھتی ہوئی مھنگائی پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔

دو روز قبل بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ یشونت سنہا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر مہنگائی اِسی طرح بڑھتی رہی تو تشدد بھی ہوسکتا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG