رسائی کے لنکس

بھارت: اناہزارے کی بھوک ہڑتال ختم


بھارت: اناہزارے کی بھوک ہڑتال ختم
بھارت: اناہزارے کی بھوک ہڑتال ختم

رشوت ستانی کے خلاف ایک بڑی مہم چلانے والے بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے اپنی بھوک ہڑتال طے شدہ پروگرام سے ایک روز پہلے ختم کردی ہے۔

ان کی اس مہم کے نتیجے میں قانون سازوں کو اعلی ٰ سطح پر رشوت اور کرپشن کی روک تھام کے لیے سخت قوانین بنانے پر مجبور ہونا پڑا۔

انا ہزارے نے اپنی تین روز بھوک ہڑتال ایک دن پہلے ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں لیکن ڈاکٹروں نے 74 سالہ راہنما کو خبردار کیا تھا کہ انہیں بخار ہے اور ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔

ممبئی میں اپنی بھوک ہڑتال شروع کرتے وقت انا ہزارے کو توقع تھی کہ ہزاروں افراد ان کی حمایت میں بھوک ہڑتال میں شریک ہوجائیں گے لیکن یہ گنتی اس سے بہت کم رہی جتنی کہ اگست میں ان کی بھوک ہڑتال کے موقع پر دیکھنے میں آئی تھی۔

ہزارے کی بھوک ہڑتال ایک ایسے وقت میں ختم ہوئی ہے جب بھارتی سرکاررشوت ستانی اور بدعنوانی کے خلاف بل ایوان بالا میں پیش کرنے پر سوچ بچار کررہی ہے جہاں اس کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

بھارت کے ایوان زیریں نے ’لوک پال‘ نامی مسودہ قانون کی منگل کو منظوری دی تھی۔ اس سے قبل بل پر کی گھنٹے تک گرما گرم بحث مباحثہ جاری رہا ۔

اس بل کو حزب اختلاف کی بڑی جماعت کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ اس میں خامیاں موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG