رسائی کے لنکس

بھارت: ٹیلی کام کرپشن اسکینڈل میں آٹھ افراد پر فرد جرم عائد


بھارت: ٹیلی کام کرپشن اسکینڈل میں آٹھ افراد پر فرد جرم عائد
بھارت: ٹیلی کام کرپشن اسکینڈل میں آٹھ افراد پر فرد جرم عائد

بھارتی پولیس نے کئی ارب ڈالر کرپشن کے مقدمے میں ٹیلی کام کے سابق وزیر کے خلاف مقدمے میں الزامات عائد کردیے۔

مقدمے سے متعلق 80 ہزار کاغذات سے بھرے سات صندوق ہفتے کے روز نئی دہلی کی ایک عدالت میں لائے گئے۔ یہ مقدمہ سابق مرکزی اے راجا اور آٹھ دوسرے افراد کے خلاف ہے۔

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کا کہناہے کہ راجا اور ان کےساتھیوں نے چند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر موبائل فونز کے لائسنس کم نرخوں پر بیچنے کی سازش کی تھی۔ اس سودے میں بھارتی حکومت کو ممکنہ طورپر 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

اس مقدمے میں سابق وزیر اے راجا، ان کے سیکرٹری، ٹیلی کام کے سابق سیکرٹری اور تین بھارتی کمپنیوں کے سربراہوں کے خلاف الزامات کیے گئے ہیں۔

راجا کو پچھلے سال اپنے عہدے سے استعفے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس اسکینڈل نے حزب اختلاف کی توجہ حاصل کی اور اس نے وزیر اعظم من موہن سنگھ کی انتظامیہ کے خلاف مظاہرے منظم کیے۔

XS
SM
MD
LG