رسائی کے لنکس

دھونی کی پہلی ٹیسٹ ڈبل سینچری


بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی (فائل فوٹو)
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی (فائل فوٹو)

دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 انفرادی رنز مکمل کرنے والے ساتویں وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

بھارتی شہر چنئی میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی شاندار ٹیسٹ ڈبل سینچری اسکور کی۔

انھوں نے 243 گیندوں پر 206 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی ڈبل سینچری میں 22 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔ دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 انفرادی رنز مکمل کرنے والے ساتویں وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

دھونی نے کپتان اور بحیثیت وکٹ کیپر کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایک نیا بین الاقوامی ریکارڈ بھی قائم کیا جو اس سے پہلے انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹیورٹ نے اولڈ ٹریفورڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 164 رنز اسکور کر کے بنایا تھا۔
XS
SM
MD
LG