رسائی کے لنکس

یووراج سنگھ کرکٹ کے لیے فٹ


یووراج سنگھ (فائل فوٹو)
یووراج سنگھ (فائل فوٹو)

تیس سالہ بھارتی بلے باز گزشتہ نومبر میں کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے امریکہ چلے گئے تھے جہاں سے وہ رواں سال کے اوائل میں صحتیاب ہوکر وطن لوٹے۔

بھارت کے معروف کرکٹر یووراج سنگھ کو آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جمعہ کوبھارتی چیف سلیکٹر سرکانتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ یووراج مکمل فٹ ہیں اور وہ ٹیم کے لیے بڑی کامیابیاں لا سکتے ہیں۔

تیس سالہ بھارتی بلے باز گزشتہ نومبر میں کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے امریکہ چلے گئے تھے جہاں سے وہ رواں سال کے اوائل میں صحتیاب ہوکر وطن لوٹے۔

سری کانتھ کا کہنا تھا کہ یووراج کو ٹیم میں شامل کرنے سے قبل سلیکشن کمیٹی نے بہت سوچ بچار کی۔ ’’ہم نے تمام پہلوؤں بشمول سری لنکا میں گراؤنڈ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کیا۔ ہم نے ایک اچھی اور مضبوط ٹیم سلیکٹ کی ہے جو ہمارے خیال میں ٹورنامنٹ جیت سکتی ہے۔‘‘

یووراج سنگھ نے 37 ٹیسٹ، 274 ایک روزہ بین الاقوامی اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔ گزشتہ سال کرکٹ کے عالمی کپ میں انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یووراج سنگھ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG