رسائی کے لنکس

روہت نے اپنے ہی ملک کے وریندر سہواگ کا ایک روزہ میچوں میں بنایا جانے والا 219 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے 2011 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 250 رنز سے زائد اسکور کر کے دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 264 رنز بنائے۔

انھوں نے اپنے ہی ملک کے وریندر سہواگ کا ایک روزہ میچوں میں بنایا جانے والا 219 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے 2011 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

اس سے قبل یہ اعزاز مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2010ء میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

روہت شرما نے میچ کے بعد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل بھی تھکن محسوس نہیں کر رہے اور وہ مزید 50 اوورز تک کھیل سکتے ہیں۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اب تک بنائی جانے والی چاروں ڈبل سینچریاں بھارتی بلے بازوں نے بنا رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG