رسائی کے لنکس

بھارت: سمندری طوفان سے متعدد ہلاکتیں


بھارت: سمندری طوفان سے متعدد ہلاکتیں

بھارت: سمندری طوفان سے متعدد ہلاکتیں

بھارت میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ جمعہ کو ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے سے سمندری طوفان ٹکرایا جس سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

سمندری طوفان کے باعث 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شدت میں کمی آتی گئی۔

تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تامل ناڈو کے بعض علاقوں میں ہونے والی بیشتر ہلاکتیں دیواریں گرنے سے ہوئیں۔

حکام کے مطابق سمندری طوفان کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے پہلے ہی کئی دیہاتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا جب کہ ماہی گیروں کو بھی متاثرہ سمندری حدود سے باہر نکل جانے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

بھارت کے جنوبی علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹے کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG