رسائی کے لنکس

بھارت: آبدوز سے تین اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں


جائے حادثہ

جائے حادثہ

بحریہ کا کہنا ہے کہ دیگر پندرہ لاپتہ اہلکاروں میں سے کسی کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

بھارت کی بحریہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ایک آبدوز میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے بحریہ کے غوطہ خوروں نے تین کی لاشیں جمعہ کو نکال لی ہیں۔

بحریہ کا کہنا ہے کہ دیگر پندرہ لاپتہ اہلکاروں میں سے کسی کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

این ایس سندھورکھشک نامی آب دوز میں جب دھماکا ہوا تو اس میں بحریہ کے اہلکار موجود تھے۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کی بندرگاہ پر پیش آنے والے اس واقعے کو وزیر دفاع اے کے انتھونی نے ایک بڑا سانحہ قرار دیا تھا۔

آئی این ایس سندھورکھشک آب دوز میں دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG