رسائی کے لنکس

مشرقی افریقہ کےساحل سےدُور رہو، سمندری تاجروں کوبھارت کا حکم


مشرقی افریقہ کےقریب سمندری ڈاکوؤں سےبھرے ہوئے ساحلی علاقوں سےبچ نکلنے کےلیےتیز رفتار مشینی جہاز استعمال کریں، جنھیں دھاؤ کہا جاتا ہے

بھارتی حکومت نے بدھ کے روزچھوٹے پیمانے پر سمندر کے راستے تجار ت کرنے والوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے قریب سمندری ڈاکوؤں سے بھرے ہوئے ساحلی علاقوں سے بچ نکلنے کے لیےوہ تیز رفتار مشینی جہاز استعمال کریں جنہیں دھاؤ کہا جاتا ہے۔

ممبئى میں جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے اس حکم کے اِجرا سے ایک دن پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے پرچم والے سات جہازوں کوصومالیہ کے سمندری ڈاکوؤں نے پچھلے ہفتے سے پکڑا ہوا ہے ۔ یہ جہاز 97 ملاحوں کو لے کر جارہے تھے۔

بھارت کے مغربی صوبے گجرات کی کئى بندرگاہوں پر دھاؤ قسم کے جہازوں کے اڈے ہیں اور ایسا دکھائى دیتا ہے کہ یہ جہاز صومالیہ کی بندرگاہ کِسمایو کے راستے خلاف قانون تجارت میں ملوّث ہیں۔ کسما یو پر باغیوں کا قبضہ ہے۔

تحفظِ ماحول کی تنظیم ایکو ٹَیرا نے بھارتی تاجروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دبئى کی بندرگاہ سے لکڑی کا کوئلہ اور دوسری ممنوع اشیا برآمد کررہے ہیں۔ اور اُس نے کہا ہے کہ وہ جہاز ہوسکتا ہے کہ انسانوں، منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ سمیت دوسری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوّث ہوں۔

صومالیہ سے خلیج کے ملکوں کو لکڑی کے کوئلے کی برآمد ایک بہت نفع بخش لیکن خلاف قانون کاروبار ہے۔ اس لیے کہ صومالیہ میں جنگلات کو تباہی سے بچانے کے لیے اس پر پابندی عائد کردی گئى تھی۔

XS
SM
MD
LG