رسائی کے لنکس

بھارتی وزیر اعظم کا اپنے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کا دفاع


بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ

مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت پر اپنے اخراجات گھٹانے اور سب سڈی کے خاتمے جیسے اقدامات کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے جن میں ایندھن کی قیمتوں کی سب سڈی بھی شامل ہے

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنی اقتصادی اصلاحات کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک کا مالیاتی خسارہ کم ہوگا اور یہ جنوبی ایشیائی ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن جائے گا۔

مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز ملک میں ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 12 فی صد اضافے کے سرکاری فیصلے کی حمایت کی۔

انہوں نے جمعرات کو اپنی کابینہ کے اجلاس میں ڈیزل کی قیمت میں ایک سینٹ فی لٹر کے لگ بھگ اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی بعض اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

جمعے کہ بھارتی حکومت نے ریٹل کی بڑی کمپنیوں کو ملک میں اپنے اسٹور قائم کرنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس پر حزب اختلاف نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا اس سے چھوٹے دکانداروں پر کاری ضرب لگے گی اور اس شعبے سے وابستہ بہت سے لوگ اپنے روزگار اور ملازمتیں کھو بیٹھیں گے۔

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار سست پڑرہی ہے اور افراط زر کی شرح میں اضافے اور ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت پر اپنے اخراجات گھٹانے اور سب سڈی ختم کے خاتمے جیسے اقدامات کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے جس میں ایندھن کی قیمتوں کی سب سڈی بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG