رسائی کے لنکس

بھارت میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی


دلی،لکھنو،حیدرآباد،پٹنہ،کولکتہ اور دوسرے بڑے شہروں میں مقامی علماء نے عدم رویت کے سبب ہفتہ کو یکم شوال قرار دیا۔اس طرح بھارت کے بیشتر حصوں میں ہفتے کو عید ہوگی۔

دو صوبوں کو چھوڑ کر سارے بھارت میں ہفتے کے دن عیدالفطر منائی جائے گی۔کیرالہ اور تامل ناڈو میں چاند نظر آنے کا وہاں کے علماء نے اعلان کیا اس طرح وہاں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔ان دو صوبوں کو چھوڑ کر سارے بھارت میں ہفتہ کو عید ہوگی۔کسی بھی علاقہ میں چاند نظر آنے یعنی رویت ہلال کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر علماء اور مفتیان کرام نے ہفتے کو یکم شوال ہونے کا اعلان کیا اور جمعہ کو 30 رمضان ہوگا۔کیرالہ میں عالم دین پی سید حیدر علی صاحب تھنگل نے ملابار اور دوسرے شہروں میں رویت کی توثیق کی اور جمعہ کو عیدالفطر کا اعلان کردیا۔شمالی اور جنوبی کیرالہ کے کئی شہروں سے رویت ہلال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔صوبہ کے علماء کی اکثریت نے جمعہ کو یکم شوال قرار دیا۔اسی طرح تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور صوبہ میں کل جمعہ کو عید منانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ان ساحلی صوبوں میں اکثر سعودی عرب کے مطابق عید منائی جاتی ہے۔

دلی،لکھنو،حیدرآباد،پٹنہ،کولکتہ اور دوسرے بڑے شہروں میں مقامی علماء نے عدم رویت کے سبب ہفتہ کو یکم شوال قرار دیا۔اس طرح بھارت کے بیشتر حصوں میں ہفتے کو عید ہوگی۔دلی میں فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی محمد مکرم احمد نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا لہذاء ہفتہ کو یکم شوال قرار پاتی ہے۔جامع مسجد دلی کے امام سید احمد بخاری نے بھی عدم رویت کی اطلاع کے ساتھ کہا کہ جمعہ کو 30 رمضان ہوگا اور مسلمانوں کو ایک روزہ اور رکھنا ہوگا۔حیدرآباد میں رویت ہلال کمیٹی مجلس علمائے دکن کا اجلاس ہوا۔صوبہ آندھرا پردیش اور پڑوسی علاقوں سے رویت کے بارے میں معلومات حاصل کیں لیکن کسی بھی مقام سے شرعی گوا ہوں کے ساتھ رویت کی اطلاع نہیں ملی جس پر ہفتہ کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔مفتی محمد عظیم الددین اور مفتی خلیل احمد نے یہ اعلان کیا۔کرناٹک،مہاراشٹرا،اڑیسہ اور چھتیس کڑھ سے بھی عدم رویت کی ہی اطلاع ملی ہے۔ملک کے شیعہ علماء نے بھی ہفتہ کو یکم شوال ہونے کا اعلان کیا۔

XS
SM
MD
LG