رسائی کے لنکس

بھارت: بم دھماکوں کی منصوبہ بندی میں تین عسکریت پسند گرفتار


بھارت میں دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کا مظاہرہ
بھارت میں دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کا مظاہرہ

پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد پر مغربی شہر پونا اگست کے دوران کئی سلسلے وار دھماکوں کا الزام لگایا ہے۔

بھارت کی پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے دارالحکومت میں ہندووں کے تہوار کے دنوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں تین مسلمان عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی کے پولیس کمشنر نیراج کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے تینوں افراد بھارتی عسکریت پسند تنظیم مجاہدین کے رکن ہیں ۔

اس تنظیم پر الزام ہے کہ وہ 2005ء کے بعد سے ملک بھر میں متعدد مہلک حملوں میں اس کاہاتھ تھا۔

پولیس کا کہناہےکہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان پر مغربی شہر پونا اگست کے دوران کئی سلسلے وار دھماکوں کا الزام ہے۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد سے دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار بھی پکڑی گئی ہے۔

بھارتی عسکریت پسند تنظیم مجاہدین پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے 2010 میں پونا میں ایک جرمن بیکری میں بم دھماکہ کیاتھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جب کہ نئی دہلی میں 2008کے ان کے بم دھماکے نے 30 افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

پچھلے سال امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی تنظیم مجاہدین کو دہشت گردتنظیموں کی اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مجاہدین نے پاکستان میں قائم تنظیم لشکرطیبہ سے رابطے ہیں جس پر 2008 میں بھارتی کے مالیاتی مرکز ممبئی پر حملوں کا الزام ہے جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG