رسائی کے لنکس

بھارت: ڈیڑھ سو جنگلی ہاتھیوں نے کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا


مقامی آبادی نے الزام لگایا ہے کہ فارسٹ رینجرز ہاتھیوں کو آبادی اور زرعی زمینوں سے دور رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

مشرقی بھارت کے ایک دیہی علاقے میں 150 جنگی ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے تباہی مچادی ۔ انہوں نے فصلوں کو روند ڈالا اوراملاک کو نقصان پہنچایا جس سے مقامی باشندوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی ہاتھی بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مشرقی علاقے میں جمعرات کو دیر گئے ایک زرعی فارم میں گھس گئے جس سے 50 ایکڑ سے زیادہ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

ہاتھیوں نے مقامی آبادی کو بھی خوف زدہ کیا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایک مقامی کاشت کار کا کہناہے کہ ہاتھیوں نے اس کی چاول کی فصل کے ایک بڑے حصے کو تباہ کردیاہے اور اسے سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اگلے سال اپنی خوراک کی ضروریات کس طرح پوری کرسکے گا۔

مقامی آبادی نے الزام لگایا ہے کہ فارسٹ رینجرز ہاتھیوں کو آبادی اور زرعی زمینوں سے دور رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

جب محکمہ جنگلات کے عہدے داروں کا کہناہے کہ ہاتھیوں کا پیچھا کرکے انہیں جنگل واپس جانے پر مجبور کرنا ایک ناممکن عمل ہے ، اور اس سے مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔
XS
SM
MD
LG