رسائی کے لنکس

ٹنڈولکر کی سنچری کے باعث انگلینڈ مشکل ہدف کے تعاقب میں


ٹنڈولکر کی سنچری کے باعث انگلینڈ مشکل ہدف کے تعاقب میں
ٹنڈولکر کی سنچری کے باعث انگلینڈ مشکل ہدف کے تعاقب میں

بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ سے قبل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے تمائشیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ گراؤنڈ میں 38 ہزار تمائشیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن تقریباََ 30 ہزار ٹکٹیں شہر کی کرکٹ کی تنظیموں، کلبوں اور اشتہاری کمپنیوں کے لیے ریزرو کی گئی تھیں ۔

بھارت کے سُپر سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اتوار کو بنگلور میں انگلینڈ کے خلاف گروپ بی کے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنز بناکر عالمی کپ میچوں میں پانچویں سب سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اُن کی اننگز کی بدولت بھارتی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز بناکر انگلش ٹیم کو بظاہر جیتنے کے لیے ایک بہت مشکل ہدف دیا ہے۔

ٹنڈولکر کا یہ چھٹا عالمی کپ ہے اور اُن سے پہلے کرکٹ کے ان سب سے بڑے مقابلوں میں چار سنچریاں بنانے والوں میں آسٹریلیا کے مارک واہ، رکی پونٹنگ اور بھارتی بیٹسمین سرو گانگولی شامل ہیں۔

37 سالہ ’لِٹل ماسٹر‘ نے 115 گیندیں کھیلیں اور دس چوکوں اور چھ چھکوں کی مد د سے120 رنز بنائے ۔ اُنھیں جیمز اینڈرسن نے مائیکل یارڈی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ لیکن اس انگلش باؤلر کی واحد کامیابی تھی کیونکہ اُنھوں نے اپنے مقررہ دس اوورز میں 91 رنز دیے جو انگلینڈ کے کسی باؤلر کی بدترین کارکردگی ہے۔

ٹنڈولکر کی سنچری کے باعث انگلینڈ مشکل ہدف کے تعاقب میں
ٹنڈولکر کی سنچری کے باعث انگلینڈ مشکل ہدف کے تعاقب میں

تماشیوں سے کچھا کھچ بھرا چناسوامی اسٹیڈیم ٹنڈولکر کی ہر شاٹ پر بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر اُنھیں داد دیتا رہا۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی طرف سے یوراج سنگھ نے 58 اور گوتم گامبیر نے 51 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے برسنن نے 48 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ سے قبل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے تماشائیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ گراؤنڈ میں 38 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن تقریباََ 30 ہزار ٹکٹیں شہر کی کرکٹ کی تنظیموں، کلبوں اور اشتہاری کمپنیوں کے لیے ریزرو کی گئی تھیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ”بدقسمتی سے عام پبلک کے لیے فروخت کیے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد بہت کم تھی“۔

بنگلادیش کے خلاف کھیلنے والی بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر سری ساتھ کی جگہ لیگ سپنر پیوش چاولہ کو انگلینڈ کے خلاف کھلایا جارہا ہے۔

انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر روی بوپارا اور پیٹ کی تکلیف کا شکار فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے۔ براڈ کی جگہ اجمل شہزاد اور بوپارا کی جگہ مائیکل یارڈی کو یہ میچ کھلا یا جارہا ہے۔

بھارت نے ڈھاکہ میں کھیلا جانے والا اپنا پہلا میچ عالمی کپ کے معاون میزبان بنگلادیش کے خلاف باآسانی 87 رنز سے جیت لیا تھا ۔لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو ہالینڈ جیسی کم تجربے والی ٹیم کو شکست دینے کے لیے خاصی محنت کرنا پڑی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونا تھا لیکن یہ گراؤنڈ پوری طرح تیار نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو یہ میچ بنگلور منتقل کرنا پڑا۔

دریں اثنا پاکستان کی ٹیم سری لنکا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں گیارہ رنز سے شکست دینے کے بعد گروپ اے میں سرفہرست ہے۔

XS
SM
MD
LG