رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی بھارت کے خلاف 28 برس بعد ٹیسٹ سیریز میں فتح


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چوتھا کرکٹ ٹیسٹ میچ پیر کو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، سیریز کا بہترین کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کُک کو قرار دیا گیا.

بھارت کے شہر ناگ پور میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا چوتھا کرکٹ ٹیسٹ میچ پیر کو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ نے دو - ایک سے کامیابی حاصل کی۔


انگلینڈ نے اٹھائس برس کے بعد بھارت کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔

چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں بھارت نے 326 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔


بھارت کی طرف سے بلے باز ویرات کوہلی 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں دن کا کھیل جب ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹراٹ نے 143 اور بیل نے 116 رنز بنائے۔

سیریز کا بہترین کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کُک کو قرار دیا گیا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت نے احمد آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
XS
SM
MD
LG