رسائی کے لنکس

دیو آنند انتقال کر گئے


دیو آنند انتقال کر گئے
دیو آنند انتقال کر گئے

بھارت کی فلمی صنعت کے ایک سدا بہار اداکار دیو آنند اتوار کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 88 برس تھی اور وہ علاج کے لیے لندن گئے ہوئے تھے۔

دیو آنند کی موت پر’بالی ووڈ‘ سوگوار ہے اور بھارتی فلمی صنعت کے ادارکاروں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سینما کے لیے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

امیتاب بچن نے کہا ہے کہ دیو آنند کی موت سے ایک دور اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ’’کروڑوں لوگ اُن کی کمی محسوس کریں گے لیکن وہ اپنی فلموں کے ذریعے زندہ رہیں گے۔‘‘

دیو آنند نےاپنے فلمی سفر کا آغاز 1946ء میں ’ہم ایک ہیں‘ سے کیا تھا لیکن اُنھیں پہلی بڑی کامیابی 1948ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ضدی‘ سے ملی۔

فلمی دنیا میں اُنے کے بے پناہ مقبولیت کی وجہ بننے والی فلموں میں ’گائیڈ‘، ’بازی‘، ’جیول تھیف‘، ’جانی میرا نام‘، ’ہرے رام ہرے کریشنا‘، ’سی آئی ڈی‘ اور ’تیرے میرے سپنے‘ شامل ہیں۔

انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور 88 برس کی عمر میں بھی وہ ایک فلم بنانے کی تیاریاں کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG