رسائی کے لنکس

بھارت: سرکاری عمارت میں آتش زدگی سے دو افراد ہلاک


بھارت کے عہدے داروں نے کہاہے کہ ممبئی میں ایک سرکاری عمارت کے اندرلگنے والی آگ سے دو افراد ہلاک اور کم ازکم 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعے کی صبح تک سات منزلہ مہاراشٹرا سٹیٹ بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے۔

عمارت میں آگ جمعرات کی سہ لگی تھی جس پر فائرفائٹرز کو کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پانے میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہوئی۔

حکومت کا کہناہے کہ آگ لگنے کے اسباب پر تحقیق کرنے والوں کا خیال ہے کہ آگ چوتھی منزل سے شروع ہوئی تھی اور اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی جہاں سے فائرفائٹرز نے 60 سے زیادہ افراد کو باہر نکالا۔

آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا۔

XS
SM
MD
LG