رسائی کے لنکس

اسپتال میں آتشزدگی، چھ ملازمین گرفتار


اسپتال میں آتشزدگی، چھ ملازمین گرفتار

اسپتال میں آتشزدگی، چھ ملازمین گرفتار

بھارت کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے بعد حکام نے اس کے چھ ملازمین کو غفلت اور قتل کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

جمعہ کو ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک نجی ’اے ایم آر آئی اسپتال‘ میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے اور حکام مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

بھارت کے ایک میگزین نے حال ہی میں اس اسپتال کو کولکتہ کا ایک بہترین اسپتال قراردیا تھا تاہم حکام نے اس نجی اسپتال کا اجازت نامہ بھی واپس لے لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG