رسائی کے لنکس

بھارتی ریلویز کے ایک ترجمان سی ایس گپتا نے بتایا کہ اس بوگی میں 67 مسافر سوار تھے اور مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت میں ریل گاڑی کی ایک بوگی میں آتشزدگی سے کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ ریل گاڑی بنگلور سے نادیڈ جا رہی تھی کہ اس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

بھارتی ریلویز کے ایک ترجمان سی ایس گپتا نے بتایا کہ متاثرہ بوگی میں 67 مسافر سوار تھے اور مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عملے نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ متعدد لاشیں بری طرح آگ سے جھلس چکی ہیں۔

آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ واقعے سے ٹریک پر ریلوے ٹریفک متاثر نہیں ہوئی۔
XS
SM
MD
LG