رسائی کے لنکس

ایس ایم کرشنا نے اپنے استعفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم انھوں نے یہ فیصلہ آئندہ اتوار کو کابینہ میں ممکنہ تبدیلی سے قبل کیا ہے۔

بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا جمعہ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے اپنے استعفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم کرشنا نے یہ فیصلہ آئندہ اتوار کو کابینہ
میں ممکنہ تبدیلی سے قبل کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 80 سالہ ایس ایم کرشنا نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم منموہن سنگھ کو بھیج دیا ہے۔

ایس ایم کرشنا کو 2009 کے انتخابات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمندان سونپا گیا تھا اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کابینہ میں تبدیلی کے باعث کرشنا کے قلمدان میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG