رسائی کے لنکس

وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے مستعفی ہونے کے بعد اب اس وزارت کا قلمدان سلمان خورشید کو سونپا گیا ہے جو اس سے قبل وزیرِ قانون تھے

بھارت میں مرکزی حکومت کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اور 22 مزید وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے مستعفی ہونے کے بعد اب اس وزارت کا قلمدان سلمان خورشید کو سونپا گیا ہے جو اس سے قبل وزیرِ قانون تھے۔

توقع کی جا رہی تھی کہ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور جماعت کی صدر سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی بھی نئے وزراء میں شامل ہوں گے لیکن انھوں نے اپنی جماعت کے اندر ذمہ داریوں کو ترجیح دی۔

بھارت میں کئی دنوں سے مرکزی کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور یہ عمل اتوار کو مکمل ہو گیا۔
XS
SM
MD
LG