رسائی کے لنکس

سابق بھارتی وزیراعظم اندر کمار گجرال انتقال کر گئے


سابق بھارتی وزیراعظم اندر کمار گجرال (فائل فوٹو)
سابق بھارتی وزیراعظم اندر کمار گجرال (فائل فوٹو)

ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ مسٹر گجرال کو رواں ماہ دہلی کے نواح میں واقع ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمار گجرال جمعہ کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مسٹر گجرال طویل عرصے سے علیل تھے اور انھیں علاج کے لیے رواں ماہ دلی کے نواح میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اندر کمار گجرال پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے بڑھانے کے خواہاں تھے اور انھوں نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے بھی کام کیا۔

وہ 1997ء میں بھارت کے وزیراعظم بنے اس سے قبل وہ بھارتی کابینہ میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG