رسائی کے لنکس

دہلی گینگ ریپ کے چار ملزمان پر جرم ثابت


وکیل صفائی وی کے آنند نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہا کہ چاروں افراد کے لیے سزاؤں سے متعلق دلائل کا آغاز بدھ کو ہوگا۔

بھارت میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان پرجرم ثابت ہو گیا ہے۔

وکیل صفائی وی کے آنند نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہا کہ چاروں افراد کے لیے سزاؤں سے متعلق دلائل کا آغاز بدھ کو ہوگا۔

جن افراد کو 23 سالہ خاتون کو نئی دہلی میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے اُن میں پھل فروش پوون گپتا، بس کلینر اکشے کمار سنگھ، جم انسٹرکٹر وینے شرما اور مکیش سنگھ نامی ایک بے روز گار شخص شامل ہیں۔

استغاثہ کے مطابق خاتون اور اس کے مرد ساتھی کو پانچ افراد اور ایک کم عمر لڑکے نے بس میں سوار ہونے پر راضی کیا۔ خاتون کو متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے اور اس کے ساتھی پر تشدد کے بعد انھیں سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔

سولہ دسمبر کو پیش آنے والی اس واردات کے دو ہفتوں بعد خاتون سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔

پانچ ملزمان میں سے ایک نے جیل میں رواں سال خودکشی کر لی تھی، جب کہ اس واردات میں ملوث کم عمر لڑکے کو گزشتہ ماہ تین برس قید کی سزا سنائی گئی۔
XS
SM
MD
LG