رسائی کے لنکس

خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ، چھ ملزمان گرفتار


Indian policemen stand with six men, face covered in black sheet, suspected in a gang rape of a bus passenger in Punjab state, India, January 13, 2013.

Indian policemen stand with six men, face covered in black sheet, suspected in a gang rape of a bus passenger in Punjab state, India, January 13, 2013.

میڈیا رپورٹس میں بھارتی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دِن خاتون نے واقع کی رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جِن پر ایک مسافر بس میں سوار ایک خاتون کو اغوا کرنے اور جسمانی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

اس سے کچھ ہی ہفتے قبل ایک طالبہ کے ساتھ اِسی طرح کی اجتماعی زیادتی کےایک واقع کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اغوا کے وقت 29 سالہ خاتون بس میں اکیلی مسافر تھیں، جو جمعے کی رات گئے پنجاب کی شمالی ریاست میں واقع اپنے گاؤں جا رہی تھیں۔

عصمت دری کے اس مبینہ واقع کا شکار ہونےوالی خاتون کے بیان کے مطابق بس ڈرائیور اُنھیں کسی ویران مقام کی طرف لے گیا جہاں اُن کے علاوہ، کنڈکٹر اور اُن کے پانچ دیگر ساتھیوں نے اُن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جس کے بعد ہفتے کی صبح سویرے اُنھیں اُن کے گاؤں اتار دیا گیا۔

خاتون کی طرف سے ہفتے کے روز واقع کی رپورٹ درج کرانے کے بعد، پولیس نے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے ’جرم قبول کرلیا ہے‘۔

پولیس ذرائع کے مطابق، وقوعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG