رسائی کے لنکس

بھارت: ریستوران میں دھماکے سے کم ازکم 82 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ ریسٹورنٹ علاقے کے بس اڈے کے قریب تھا اور دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد یہاں ناشتہ کرنے کے لیے موجود تھی۔

بھارت کی وسطی ریاست مدھیا پردیش میں ہفتہ کو ایک دھماکے میں کم ازکم 82 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع جابوا کے علاقے پٹلاواد میں یہ واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے سے عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی اور وہاں موجود لوگوں کی ایک بڑی ملبے تلے دب گئی۔

یہ ریسٹورنٹ علاقے کے بس اڈے کے قریب تھا اور دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد یہاں ناشتہ کرنے کے لیے موجود تھی۔

امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا شروع کیا اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہاں پہلے دھماکے کے بعد فوراً ہی ایک اور دھماکا بھی ہوا جس سے قرب و جوار کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG