رسائی کے لنکس

بھارت میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ


بھارت میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ
بھارت میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ

حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق 1994 سے 2007 کے درمیان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ساٹھ فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت دنیا کے سب سے آلودہ ممالک میں ایک ہے۔

بھارت میں ماحولیات کے وزیر جے رام رمیش نے منگل کے روز یہ رپورٹ جاری کی اور کہا کہ اس اضافے کے باوجود امریکہ اور چین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2007 میں بھارت سے قریب چار گنا زیادہ تھا۔

مسٹر رمیش نے کہا کہ سیمنٹ کے کارخانوں، بجلی گھروں اور ٹریفک میں سب سے زیادہ آلودگی دیکھی گئی ہے۔

بھارت آج بھی اپنی بجلی زیادہ تر کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے حاصل کرتا ہے۔

اس نے 2005 کے مقابلے میں 2020 میں کاربن کی شدت کو بیس سے پچیس فی صد کم کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG