رسائی کے لنکس

جرمنی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دو مواقع ملے لیکن گول نہیں کر پائی۔ میچ ختم ہونے میں ابھی کچھ دیر باقی تھی کہ جرمنی کے کھلاڑی فلوین فچس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر دوسرا گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سونے کا تمخہ جیت لیا جب کہ پاکستان کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔

اتوار کو کھیل کی ابتدا ہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کر کے سبقت لے جانے کی کوشش کی مگر پہلے کوارٹر میں کسی کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے پاکستان کی دفاعی لائن پر دباؤ ڈالا اور کرسٹوفر ویزلے نے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔

پاکستان نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں جرمنی کی ٹیم پر کافی دباؤ ڈالا مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دو مواقع ملے لیکن گول نہیں کر پائی۔ میچ ختم ہونے میں ابھی کچھ دیر باقی تھی کہ جرمنی کے کھلاڑی فلوین فچس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر دوسرا گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو گروپ راؤنڈ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ اس نے بھارت کو سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG