رسائی کے لنکس

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم: جنسی اسکینڈل پرکوچ کا استعفیٰ


بھارتی خواتین ہاکی ٹیم: جنسی اسکینڈل پرکوچ کا استعفیٰ

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم: جنسی اسکینڈل پرکوچ کا استعفیٰ

کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا جنسی چال چلن کے الزامات کے بعد، بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کے مرد کوچ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارت کی وزارتِ کھیل کوموصول ہونے والے ایک گمنام خط میں مہا راج کوشک پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

کوشک 1980ء کے اولمپکس میں مردوں کی فاتح ہاکی ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔ اُنھوں نے کسی غلط کاری کی تردید کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں، اور ایسے کھلاڑٰی جو قومی ٹیم میں شامل ہونے میں ناکام رہے ہیں یہ اُن کی ایک گھڑی ہوئی سازش ہے۔

بھارتی ہاکی کے جنرل سیکریٹری نِرندرا بترا نے کہا ہے کہ پینل جمعرات کو اپنا اجلاس کرے گا، اور اِس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ چار تا پانچ دِنوں کے اندر اندر اپنی تفتیش مکمل کر لے گا۔

XS
SM
MD
LG