رسائی کے لنکس

ایران سے تجارت متاثر نہیں ہوگی، بھارت


ایران سے تجارت متاثر نہیں ہوگی، بھارت
ایران سے تجارت متاثر نہیں ہوگی، بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے پر بم حملے کی وجہ سے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو رائٹرز نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ’’میں نہیں سمجھتا کہ تجارت اور ایسے واقعات کا آپس میں تعلق ہوتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور اس سنجیدہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘

اسرائیل نے اپنے روایتی حریف ایران اور اس کے لبنانی اتحادی حزب اللہ پر بھارت اور جارجیا میں اسرائیلی سفارت خانوں کے عملے پر حملوں کا الزام لگایا ہے۔ تہران نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے جبکہ بھارتی حکام نے تاحال ان پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ بھارت کے اچھے تعلقات ہیں۔

بھارت نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے ایران پر عائد نئی پابندیوں کی بھی حمایت نہیں کی ہے جن کا مقصد تہران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ اس کے برعکس نئی دہلی نے ایران سے تیل کی درآمد کی ادائیگیوں کے لیےتجارتی ادلے بدلے کے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG