رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں تین عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں تین عسکریت پسند ہلاک

بھارتی عہدے داروں نے کہاہے کہ بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں ایک مسلح جھڑپ میں تین مسلمان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ جھڑپ جمعرات کی رات سری نگر سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سوپور کے قصبے میں ہوئی۔

پولیس کے ایک سینئیر عہدے دار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہلاک کیے جانے والے عسکریت پسندوں کاتعلق پاکستان میں قائم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔

اس تنظیم پر 2008ء کے ممبئی پر دہشت گردحملوں کا الزام بھی ہے جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

علیحدگی پسند کشمیری ایک عرصے سے ہندواکثریت کے بھارت سے آزادی یا مسلم اکثریتی ملک پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG