رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں پولیس افسر اور5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں پولیس افسر اور5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک
بھارتی کشمیر میں پولیس افسر اور5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اورعلیحدگی پسندجنگجوؤں کے درمیان دو مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس افسراورپانچ مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں جن میں کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیموں کے کم از کم دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ حکام کے بقول یہ جھڑپیں بدھ کے روز ضلع پْلواما اور ڈوڈا میں ہوئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان منقسم وادی کشمیر کئی دہائیوں سے شورش کا شکار رہی ہے البتہ دونوں ممالک کے درمیان 2004 ء میں شروع کیے گئے امن مذاکرات کے بعد وادی میں پْر تشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2008 ء میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت نے یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل معطل کر دیا تھا لیکن گذشتہ ماہ دونوں ممالک کے وزراء اعظم کے درمیان بھوٹان میں ہونے والی ملاقات میں بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا جب کہ باضابطہ طور پر کیے گئے اعلان کے مطابق بھارتی وزیرِخارجہ ایس ایم کرشنا جولائی میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG