رسائی کے لنکس

کشمیر میں حملہ: دو بھارتی فوجی ہلاک


کشمیر میں حملہ: دو بھارتی فوجی ہلاک
کشمیر میں حملہ: دو بھارتی فوجی ہلاک

مسئلہٴکشمیر پر ہمسایہ ممالک دو جنگیں لڑ چکے ہیں

بھارتی فوجی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ کشمیر میں ایک فوجی گشت کے دوران گاڑی پر حملہ کرکے عسکریت پسندوں نے دو بھارتی سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی طرف سے یہ حملہ منگل کو ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گشت کے دوران پیش آیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
کشمیر میں جھڑپیں کوئی نئی بات نہیں، جہاں مسلمان علاحدگی پسند اکثریتی مسلمان آبادی والے ملک پاکستان کے ساتھ انضمام کے لیے دو عشروں سے لڑ رہے ہیں۔ بغاوت میں 47000سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان منقسم ہے لیکن دونوں اِس پر دعوے دار ہیں۔ اس علاقےکے معاملے پر ہمسایہ ممالک دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG