رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں جھڑپیں، چار فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

بھارتی فوج کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل این این جوشی چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے چار میں سے تین فوجی پیر کو ہلاک ہوئے‘‘۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی حکام کے مطابق مشتبہ باغیوں سے لڑائی میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل این این جوشی چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے چار میں سے تین فوجی پیر کو ہلاک ہوئے اور چوتھا فوجی جو لاپتہ تھا اُس کی بھی لعش ملی ہے۔ آپریشن ابھی جاری ہے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کپواڑہ ضلع میں ایک گھنے جنگل میں پانچ سے چھ مسلح شدت پسندوں کی موجودگی پر اتوار کو آپریشن کا آغاز کیا۔

اس سے قبل بھارتی فوج کے مطابق اتوار کو ایک جھڑپ میں جیش محمد نامی عسکری گروپ سے وابستہ دو شدت پسند مارے گئے۔

فوج کے مطابق جھڑپ ترال کے علاقے میں اتوار کو ہوئی، عہدیداروں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ جو دو شدت پسند مارے گئے اُن کی شناخت برمی اور عادل پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فوج کے مطابق جھڑپ میں اُس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

بھارتی سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلز بھی قبضے میں لی ہیں۔

XS
SM
MD
LG