رسائی کے لنکس

کُپواڑہ: ہتھیار بندوں سے جھڑپ، پانچ افراد ہلاک


فائل
فائل

سکیورٹی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ منگل کے روز کشمیر کے کُپواڑہ ضلعے میں ہونے والے اس واقعے میں دو پولیس عہدے دار، ایک فوجی اور دو شدت پسند ہلاک ہوئے

بھارتی زیرانتظام کشمیر میں ہونے والی ایک شدید جھڑپ کےدوران کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز کشمیر کے کُپواڑہ ضلعے میں ہونے والے اس واقعے میں دو پولیس عہدے دار، ایک فوجی اور دو شدت پسند ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل، پولیس کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں شدت پسند کارروائی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا؛ جس پر بھارتی فوج اور پولیس نے تقریباً 130کلومیٹر کے فاصلے پر سری نگر کے اس اہم شمال مغربی قصبے میں ایک مشترکہ کارروائی کی۔

بھارت اور پاکستان دونوں کشمیر کے مکمل علاقے پر دعویدار ہیں، جس میں تمام انتظامی حصے شامل ہیں۔ اِن ہمسایہ ملکوں کے درمیان اب تک تین جنگیں ہو چکی ہیں، جن میں سے دو ہمالیہ کے اس خطے پر قبضے کے لیے کی گئیں۔

بھارت پاکستان پر الزام لگاتا ہے کہ وہ سنہ 1989سے باغیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرتا ہے جو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں لڑتے رہے ہیں، جس دعوے کی پاکستان تردید کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG