رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں مزید ایک شخص ہلاک


عہدے داروں نےبتایا ہے کہ بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاج کرنے والا ایک اورشخص ہلاک ہوگیا ہے، جب کہ جون سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100سےبڑھ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 13ستمبر کوبدگام ضلعے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا جو بدھ کے روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پچھلےتین ماہ سے زائد عرصےسے کشمیر ہلاکت خیز شہری تشدد کا شکار رہا ہے۔ بدھ کو ہنگاموں میں کچھ کمی آنے پر اہل کاروں نے سری نگر کے مرکزی شہر اور دوسرے قصبوں میں دس روزسے نافذ کرفیو میں نرمی کی ۔

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے تشدد کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام طرفین کو ضبط کی تلقین کی ہے۔

دریں اثنا، بھارتی قانون ساز وں کے ایک وفدنے، جِس کی قیادت بھارتی وزیرِ داخلہ پلانیاپن چدمبرم کررہے ہیں، بدھ کو علاقے کا دورہ مکمل کرلیا۔ وفد، خودمختاری یا پاکستان کے ساتھ انضمام کے کشمیری مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے کے سلسلے میں طریقوں کی تلاش کی غرض سے دورے پر تھا۔

XS
SM
MD
LG