رسائی کے لنکس

کشمیر میں ریل گاڑی بغیر ڈرائیور کے چل پڑی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ریلو ے کے عملے اور حفاظتی اہلکاروں کی غفلت کے باعث قاضی گُند کے اسٹیشن پرپٹری پر کھڑی بغیر ڈرائیور کے ایک ریل گاڑی شب دوبجے اچانک حرکت میں آگئی اورآننت ناگ کی جانب بیس کلومیڑ کاسفر طے کرنے کے بعد ایک چڑھائی نما مقام پر پہنچ کر خود بخود رُک گئی۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق سری نگر سے 75 کلومیٹر دورپیش آنے والے اس واقعہ کی ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اُنھوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے اکتوبر 2008ء میں وادیء کشمیر میں اس مسافر ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا۔

گذشتہ ماہ اس ریل کی پٹڑی کے ایک حصے کو بم دھماکے سے اُڑادیا گیا تھا جب کہ پچھلے موسم گرما میں کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونے والے بھارت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران ریلوے حکام کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG