رسائی کے لنکس

کشمیر: پاکستان کی مبینہ فائرنگ سے تین بھارتی شہری ہلاک


بھارتی کشمیر میں تعنیات فوجی (فائل فوٹو)
بھارتی کشمیر میں تعنیات فوجی (فائل فوٹو)

یہ واقعہ منگل کو ضلع بارہ مولا کے اوڑی سیکٹر میں پیش آیا اور بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بھارت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے متنازع کشمیر میں حد بندی لائن کے پار ’’بلااشتعال‘‘ فائرنگ کر کے اُس کے تین شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کو ضلع بارہ مولا کے اوڑی سیکٹر میں پیش آیا اور بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بھارتی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اُنھوں نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔

بھارتی فوج کے ایک میجرجنرل بی پن روات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک گولی ایک مکان کولگی جس سے دو شہری ہلاک ہوگئے جب کہ ایک عورت صدمے سے مرگئی

آزاد ذرائع سے بھارتی دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ پاکستانی فوج کی طرف سے فوری طور پر اس واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دونوں ہمسایہ ممالک نے 2003ء میں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم پاکستان اور بھارت ایک دوسرے پر متعدد مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگا چکے ہیں۔
  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG