رسائی کے لنکس

لگژری گاڑیوں کا استعمال جرم ہے، بھارتی وزیر


لگژری گاڑیوں کا استعمال جرم ہے، بھارتی وزیر
لگژری گاڑیوں کا استعمال جرم ہے، بھارتی وزیر

بھارتی وزیرِ ماحولیات جے رام رامیش نے "اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز" یعنی "ایس یو ویز" کا استعمال "جرم" قرار دیتے ہوئے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کی حکومتی سطح پر حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام نئی دہلی میں کم کاربن خارج کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں رامیش نے بھارت جیسے ممالک میں بڑی اور زیادہ ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایندھن کے حوالے سے مرتب کردہ اپنی پالیسیوں کا از سرِ نو جائزہ لے تاکہ ملک میں بڑی مقدار میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔
واضح رہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کا بڑی مقدار میں اخراج زمین کے گرد موجود اوزون تہہ کو متاثر کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔

بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل پر دی جانے والی موجودہ سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کے بجائے بی ایم ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں کم ایندھن کا استعمال یقینی بنانے کیلئے قوانین متعارف کرنے پر بھی زور دیا۔

XS
SM
MD
LG